محراب پور:گنے کی فصل میں چھپنے والے موٹر سائیکل اسنیچر پکڑے گئے

محراب پور:گنے کی فصل میں چھپنے والے موٹر سائیکل اسنیچر پکڑے گئے

محراب پور(نمائندہ دنیا)بھریا تھانے کی حدود میں ذوالقرنین پٹھان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش رہزنوں کو مہنگی پڑ گئی، نوجوان اور اسکے ساتھی کی مزاحمت اور مقامی افراد کے پہنچنے پر رہزن فرار ہوئے تو عوام نے پیچھا گیا۔

 گاؤں حاجی رحیم کیریو کے پاس گنے کی فصل میں چھپنے والے رہزنوں کو فصل کا گھیراؤ کرکے پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا، ٹنڈو میر علی پولیس چوکی انچارج الطاف حسین کے مطابق ایک کارروائی میں وقاص ملک کو منشیات سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس کے مطابق وہ مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...