محراب پور:سیلاب متاثرین کی قسط سے رقم کٹوتی، گورنر نے نوٹس لے لیا
محراب پور (نمائندہ دنیا)سافکو محراب پور دفتر کی برسات متاثرین کی قسط سے کٹوتی کا گورنر سندھ نہال ہاشمی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دی دیا۔۔۔
گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ کراچی سے جاری لیٹر نمبر GS/PGRC/36-C/2026/39780 میں ایڈمنسٹریٹوآفیسر غلام مجتبیٰ میمن نے سیکریٹری محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ سے ایک ہفتہ میں تحقیقات کرکے رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔ یاد رہے کہ محراب پور سافکودفتر میں فیلڈ ٹیموں، انجینئر کی جانب سے ایجنٹ کیساتھ ملکر برسات، سیلاب متاثرین کی پہلی 75 ہزار کی قسط میں 15 ہزار وصول کئے ، دوسری قسط ایک لاکھ کی قسط میں 50 ہزار وصول کئے اور تیسری قسط میں آدھی رقم وصول کی اور بغیر گھر(کمرہ) تعمیر کئے رقوم جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments