فرائض میں غفلت پر متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں
کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس اور ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی، ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت پر متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی زیرِ صدارت ہفتہ وار آرڈرلی روم میں 38 افسران و اہلکار پیش ہوئے ، جن میں سے 22 کو سنسر، پانچ کی سروس ضبط اور دو کو وارننگ جاری کی گئی، جبکہ ایک اہلکار کی برطرفی کے احکامات دیے گئے اور آٹھ کیسز ریکارڈ پر فائل کردیے گئے ۔دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن توحید رحمان کے مطابق رشوت ستانی کی شکایت پر ایک اے ایس آئی کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments