کیڈٹ کالج پسرور میں گھڑ سواری کلب اور مصنوعی ذہانت گیلری کا افتتاح

کیڈٹ کالج پسرور میں گھڑ سواری کلب  اور مصنوعی ذہانت گیلری کا افتتاح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کے ہمراہ کیڈٹ کالج پسرور کا دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت اور کالج کے پرنسپل نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ کیڈٹس نے مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔کمشنر محمد علی نے کیڈٹ کالج پسرور میں گھڑ سواری کلب اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) گیلری کا افتتاح کیا۔ کالج کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور شجرکاری کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کمشنر نے کالج میں تعلیمی سہولیات، تدریسی سرگرمیوں، کھیلوں کے انتظامات اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...