میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کے غیر حاضر ایم ایس اور ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا ،ایم ایس اور پیڈز ڈاکٹر کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو غیر حاضر ڈاکٹرز اور ایم ایس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بروقت حاضری اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments