متنازع اراضی پر فوری طور پر تعمیرات روکنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے میرپور ساکرو، ٹھٹھہ میں 120 ایکڑ زمین کے تنازع پر متنازع اراضی پر فوری طور پر تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مختیار کار میرپور ساکرو اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے زمین کا اصل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ درخواست گزار موسیٰ کاظمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی زمین پر تعمیرات کررہے ہیں، تاہم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انہیں تعمیرات سے روک رہا ہے ۔ واٹر بورڈ کے وکیل بیرسٹر ولید خانزادہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی اسی راستے سے فراہم کیا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments