ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد میں نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی جس پر لواحقین نے احتجاج کیا جبکہ نومولود بچہ محفوظ رہا۔

 پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ہیرا کے نام سے ہوئی ہے ۔ خاتون کی ہلاکت پر لواحقین نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر اور لواحقین کو تھانے طلب کرلیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...