وفاقی محتسب ہراسمنٹ سے متعلق شکایات سن سکتا ہے ، سندھ ہائیکورٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نجی بینک کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی محتسب ہراسمنٹ سے متعلق شکایات سن سکتا ہے۔۔۔
تاہم کسی ادارے میں ملازمت پر بحالی کا فورم نہیں ہے ، ملازمت پر بحالی کے معاملات این آئی آر سی یا متعلقہ ٹربیونلز کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی محتسب نہ تو اس نوعیت کا کیس سن سکتا ہے اور نہ ہی کسی کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے سکتا ہے ۔ وفاقی محتسب کی جانب سے نادیہ ہنجرہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments