کشمور میں نوجوان قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات، 2ہلاک

کشمور میں نوجوان قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات، 2ہلاک

پلیا بگٹی مویشی منڈی میں نشانہ بنا، پولیس نے ملزم اسلحے سمیت گرفتار کرلیامحراب پور، بچہ ڈوب گیا، حادثے میں 3زخمی، روہڑی میں نوجوان کی خودکشی

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)کشمور میں نوجوان کو قتل کردیا گیا، جبکہ دیگر شہروں میں حادثات وواقعات میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے کشمور کی مویشی منڈی میں ملزم اشرف باجکانی نے فائرنگ کر کے نوجوان پلیا بگٹی کو موقع پر قتل کر دیا، پلیا بگٹی سوئی بلوچستان کا رہائشی تھا، کشمور پولیس نے جائے وقوعہ پر ملزم کو اسلحے سمیت کرفتار کر لیا۔ محراب پور میں گاؤں حاجی قادر بخش جتوئی کے پاس دیہہ سلطان بھن کا رہائشی 7 سالہ محمد یوسف ولد مسرور احمد جتوئی داد بیراج میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 ٹیم نے غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی لاش 48 گھنٹوں کے بعد نکال کر ورثاء حوالے کر دی۔ جبکہ نیو جتوئی کے قریب برقع پھنس جانے سے موٹر سائیکل گر گئی، حادثے میں گاؤں آچر سولنگی کی رہائشی خاتون اور دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔

جنہیں مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مورو اسپتال منتقل کر دیا گیا، اکری تھانے کی حدود میں کرونڈی کے قریب مہران ہائی وے پر بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نسیم منگی زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا روہڑی میں جھانگڑو تھانے کی حدود علیواہن کے قریب گاؤں خیرو جسکانی میں 32 سالہ میونسپل ملازم منٹھار جسکانی نے مبینہ گولی مار کر خودکشی کرلی، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے ، تاہم پولیس نے خودکشی اور قتل سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...