سانگھڑ:چوٹیاریوں ڈیم پر مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار، ایف آئی آر درج
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوٹیاریوں ڈیم پر مہمان پرندوں کے مبینہ غیر قانونی شکار کیخلاف محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی۔ کارروائی گیم وارڈن اسد مری کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر قانونی شکار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
چوٹیاریوں ڈیم پر مہمان پرندوں کے غیر قانونی شکار کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں اور ماحول دوست حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شکار میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور مہمان پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف غیر قانونی شکار میں مبینہ طور پر ملوث افراد کیخلاف مزید کیا قانونی کارروائی کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments