پانی کا بحران عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ہے ، عبدالحاکم قائد
کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور لانڈھی ٹاؤن کے صدر راؤ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ پانی کا بحران اب محض انتظامی نااہلی نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ہے۔
بھینس کالونی، گجر چوک، اوڈھ بستی، نزد سماں گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ واٹر مافیا کی مبینہ سرپرستی اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریب عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کر رکھا ہے ۔ وہ بھینس کالونی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے ۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا پانی کا ٹینک موجود ہونے کے باوجود علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments