رکشے کی ٹکر لگنے کے بعد کار سوار خاتون مشتعل، ٹریفک معطل

رکشے کی ٹکر لگنے کے بعد کار سوار خاتون مشتعل، ٹریفک معطل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلستان جوہر موڑ پر رکشے کی کار کو ٹکر لگنے کے بعد کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی، خاتون نے رکشے سمیت دیگر۔۔

 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور  ٹریفک روک دی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ صبح پیش آیا، رکشے کی ٹکر سے کار کو نقصان پہنچنے پر خاتون طیش میں آگئی اور رکشہ ڈرائیور کی جگہ بیٹھ کر اپنی گاڑی کی چابیاں طلب کرتی رہی۔ واقعے کے مقام پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث راشد منہاس روڈ سے جوہر موڑ جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں خاتون کو مشتعل حالت میں ٹریفک روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو کے مطابق ایک شہری نے کار نکالنے کی کوشش کی تو خاتون چلتی گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر خاتون کو شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا گیا۔ بعدازاں خاتون کے اہل خانہ تھانے پہنچے اور معافی مانگی جبکہ متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...