گلشن حدید میں شہریوں نے جیبیں کاٹنے والا کم عمر گروہ پکڑ لیا

گلشن حدید میں شہریوں نے جیبیں کاٹنے والا کم عمر گروہ پکڑ لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن حدید میں جیبیں کاٹنے والا کم عمر بچوں کا گروہ پکڑا گیا، ملزمان سگے بھائی ہیں۔اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن حدید فیز 2 باب رحمت مسجد کے قریب شہریوں کی جیبیں کاٹنے والا کم عمر بچوں پر مشتمل جیب کتروں کا گروہ پکڑا گیا۔۔۔

 دونوں کم عمر ملزمان جمعہ کی نماز کے بعد شہریوں کی جیبیں کاٹنے میں مصروف تھے ۔ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنایا، ایک ملزم شہری کی جیب سے رقم نکالنے کی کوشش کررہا تھا شہری کو جیب میں ہاتھ ڈالنے کا احساس ہوا تو اس نے ملزم کو موقع پر ہی پکڑ لیا، شہری کی جانب سے پکڑے جانے پردوسرے ملزم کی واردات بھی بے نقاب ہوگئی اور شہریوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔ملزمان کی شناخت حسنین اور سلمان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سگے بھائی ہیں جنہیں شہریوں نے اسٹیل ٹاؤں پولیس کے حوالے کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...