میرپور خاص:این ایف ای فیزٹو کے تحت طلبہ میں ٹیبلٹس تقسیم

میرپور خاص:این ایف ای فیزٹو کے تحت طلبہ میں ٹیبلٹس تقسیم

ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ، ہمدم فاؤنڈیشن

میرپور خاص (بیورو رپورٹ )تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ہمدم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب میں این ایف ای فیز ٹو کے تحت ‘‘انٹر دی ڈیجیٹل ورلڈ’’ کے عنوان سے ٹیبلٹس تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں غیر رسمی تعلیمی پروگرام سے وابستہ طلبہ میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیبلٹس فراہم کیے گئے ، یہ ٹیبلٹس جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن حکومت سندھ کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد غیر رسمی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کرنا اور انہیں دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ اس پروگرام کا نعرہ پڑھے گا سندھ تو بڑھے گا سندھ ہے۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب میں کہا جائیکا اور محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم حکومت سندھ کی جانب سے طلبہ کو ڈیجیٹل دنیا سے متعارف کرانے کا اقدام صوبے میں تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے طلبہ میں ٹیبلٹس کی تقسیم سے نہ صرف ان کی ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ ہوگا، بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکھنے اور اپنی تعلیمی صلاحیتیں بہتر بنانے کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کا امتزاج معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے ۔ این ایف ای فیز ٹو جیسے پروگرام خواندگی کے فروغ کے ساتھ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...