حیدر آباد:زائد قیمت پرایل پی جی بیچنے والے دکاندار پرجرمانہ عائد

حیدر آباد:زائد قیمت پرایل پی جی بیچنے والے دکاندار پرجرمانہ عائد

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) 550روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی فروخت کرنے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

 اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم نے متعلقہ دکان کا معائنہ کیا اور اوگرا کے مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر دکاندار کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کی سخت تنبیہ کی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی ٹیم نے بون کیئر اسپتال حیدرآباد میں آگ سے بچا اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران اسپتال میں فائر سیفٹی کے انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش پائے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...