ملیر اور کورنگی میں گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 10 گرفتار
کراچی (این این آئی)ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر ضلع ملیر اور کورنگی کی حدود میں متعلقہ علاقہ پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں کارروائی کے دوران سنجو ولد جگسی اور غلام شبیر ولد ایاز کو گرفتار کرکے گٹکا ماوا کی 110 پڑیاں، 850 روپے نقدی اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔ تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود میں کارروائی کے دوران محمد بلال ولد محمود کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا کی 180 پڑیاں، 440 روپے نقدی اور 70 سی سی سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل برآمدکرلی ۔ضلع ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں کارروائی کے دوران بابر ولد نور محمد، اسد خان ولد وزیر محمد اور شاہزیب ولد غلام محمد کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments