شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزم سمیت 5گرفتار

شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزم سمیت 5گرفتار

اعتبار خان پولیس وردی میں شہریوں کو اغوا و لوٹنے والے گروہ کا رکن ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں اور مقابلوں کے دوران شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے مشترکہ کارروائی میں اعتبار خان کو گرفتار کیا، جو پولیس کی وردی میں شہریوں کو اغوا کرکے لوٹنے والے گروہ کا مبینہ رکن ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ 27 اکتوبر کو پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں جیولری شاپ کے مالک کو اغوا کرکے نقدی، موبائل فون، پستول اور طلائی زیورات لوٹے تھے۔

ملزم سے چھینی گئی رقم، موبائل فون، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔منگھوپیر کے غازی گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے تین ملزمان فدا حسین چانڈیو، شبیر چانڈیو اور شیر علی چانڈیو کو گرفتار کرکے 3 پستول، 5 چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں، 6 چیسز اور دیگر پارٹس برآمد کرلیے ۔ادھر جمشید کوارٹرز میں کشمیر روڈ کٹ کے قریب پولیس مقابلے میں عمران عرف مانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے پستول اور نقدی برآمد ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...