حیدر آباد:12ربیع الاول جلوس میں متنازع نعرے ، 3ملزمان کی ضمانت

حیدر آباد:12ربیع الاول جلوس میں متنازع نعرے ، 3ملزمان کی ضمانت

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نمبر 1میں بارہ ربیعالول کے موقع پر جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں مبینہ طور پر متنازع نعرے لگانے کے مقدمے میں گرفتار تین ملزمان سید اویس، گل زیب اور سید حسن عباس کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت میں ملزمان کی جانب سے پیش وکلا شکیل احمد زئی، دانش شیخ اور عمران آرائیں کے دلائل سننے کے بعد جج نے ملزمان کی ضمانتیں فی کس ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض منظور کرنے کا حکم صادر کیا۔ یاد رہے کہ اس مقدمے کا اندراج تھانہ بی سیکشن میں ایف آئی آر نمبر 195/2826 کے تحت عمل میں لایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...