پنجاب اسمبلی تحفظ حرمتِ قرآن بل جلد منظور کرے ، شجاع الدین

پنجاب اسمبلی تحفظ حرمتِ قرآن بل جلد منظور کرے ، شجاع الدین

حکومت توہین رسالت ومقدسات کے ثابت مجرموں کوسزا دے ، امیر تنظیم اسلامیقرآن پاک کے توہین زدہ نسخے پاک کرکے شرعی طریقے سے دفنائے جائیں، بیان

دادو (ڈسٹرکٹ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں حرمتِ قرآن کے تحفظ کے لیے پیش کردہ ترمیمی بل جلد منظور کیا جائے ۔توہینِ رسالت و مقدسات کے ثابت شدہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دیکر اس پر عمل درآمد کیا جائے ۔قرآن پاک کے جن نسخوں کی توہین کی گئی ہے انہیں پاک کرکے جلد از جلد شرعی طریقے سے دفنایا جائے ۔ امیرِ تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے پنجاب اسمبلی میں قرآن مجید کے تقدس و تحفظ کے حوالے سے پیش کیے جانے والے مجوزہ ترمیمی بل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے مزید تاخیر کے بغیر ایوان میں پیش کرکے جلد از جلد منظور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اﷲ تعالی کی آخری کتابِ ہدایت اور امتِ مسلمہ کا سب سے مقدس سرمایہ ہے ۔ اس کی حرمت و عظمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی تقاضا اور ریاستِ پاکستان کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔

قرآن مجید کی طباعت و اشاعت میں اغلاط کی روک تھام، اس کے جزوی یا کلی طور پر شہید نسخوں کی شریعت کے مطابق باادب تلفی اور سوشل میڈیا پر قرآنی آیات کی بے حرمتی کے سدِباب کے لیے مثر قانونی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پنجاب قرآنِ مجید (اشاعت و ریکارڈنگ) ایکٹ 2011 میں مجوزہ ترامیم کو حکومت اور تمام پارلیمانی جماعتیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دیکھیں اور بل کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون پر مثر عمل درآمد، نگرانی اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...