شہری کو باندھ کر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو باندھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان نے سیکٹر ساڑھے گیارہ سے فراز شمیم نامی شہری کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ اسنوکر کلب گلشن بہار لے گئے ۔مغوی شہری کو باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔پولیس نے متاثرہ شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر شہری پر الزام عائد کیا اور اغواء کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ شہری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments