ڈیفنس میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 5افراد زخمی
کراچی(این این آئی)ڈیفنس فیز 6 میں خیابانِ محافظ سگنل کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں خیابانِ محافظ سگنل کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ترجمان چھیپا کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد کی شناخت باقر، اکرم اور اجمل کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ دو افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments