پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق 5سالہ بچی کی نماز جنازہ ادا

پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق 5سالہ بچی کی نماز جنازہ ادا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد میں اتوار کی شام پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والی 5 سالہ ثنایا نور ایمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل محلہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متوفیہ بچی کے نانا نظیر نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ بچی اور اس کی نانی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ۔ پتنگ کی ڈور پہلے نانا کے ہاتھ پر لگی پھر بچی کے گلے پر پھر گئی۔ بچی کو اسپتال لے جا رہے تھے ، ایمبولنس میں ہی دم توڑ گئی۔نانا نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...