اقبال نے امتِ مسلمہ کو خودی اور بیداری کا درس دیا، الطاف شکور

اقبال نے امتِ مسلمہ کو خودی اور بیداری کا درس دیا، الطاف شکور

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی، وائس چیئرمینز اعظم منہاس، رفیق خاصخیلی اور خلیل احمد تھند، کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد، چیف آرگنائزر طارق چاندی والا اور دیگر رہنماؤں نے قوم کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اقبال نے امتِ مسلمہ کو خودی، اتحاد اور بیداری کا درس دیا۔ انہوں نے قرآن کے فلسفے کو اپنی شاعری میں سمو کر نوجوان نسل کو قرآن کی تعلیمات کی طرف راغب کیا۔ علامہ اقبال کا پیغام آفاقی اور ان کا اندازِ فکر الہامی تھا۔علامہ اقبال نے خودی کا درس دیتے ہوئے توحید اور ایمان کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا اور اس کی تعبیر کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کو برطانیہ سے واپس آکر مسلمانوں کی قیادت کرنے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے اقبال کی محبت ذاتی مفادات اور انا سے بالاتر تھی۔ وہ اسلامی اتحاد کے خواہاں تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...