ضلعی پولیس کے 43مقابلے ،6ڈاکو ہلاک،زخمیوں سمیت 65گرفتار

ضلعی پولیس کے 43مقابلے ،6ڈاکو ہلاک،زخمیوں سمیت 65گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر پولیس نے انسداد جرائم کے خلاف گزشتہ ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 43 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور 51 زخمی ڈاکوؤں سمیت 65 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 60 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 27 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 889 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے 13 کلو 810 گرام چرس، 06 کلو 316 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 132 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 39 موٹر سائیکلیں اور 03 گاڑیاں برآمد کیں۔کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے ، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...