کورنگی میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ،بدترین تشدد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی تھانے کے علاقے ضیائکالونی وفا مسجد کے قریب کرسچن محلے میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے مبینہ چورکوبدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے زخمی مبینہ چورکوحراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔مبینہ چورکی شناخت رحمان رضا ولد رزاق احمد کے نام سے کی گئی ،ایس ایچ او کورنگی فرازکے مطابق مبینہ چورایک گھر میں پانی کی موٹرچوری کرنے کے لئے داخل ہوا اور اوزار کی مدد سے پانی کی موٹرکھول رہا تھا کہ گھر کے میں آواز سن کر جھاگ گئے اورمکینوں نے مبینہ چورکوپکڑنے کی کوشش کی تومبینہ چورنے پانے کی مدد سے مکینوں پرحملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔اس دوران علاقہ مکینوں نے مبینہ چورکوپکڑکربدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا، اسی دوران پولیس نے زخمی مبینہ چور کوحراست میں لیکر اسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments