لاڑکانہ:ایس ایس پی نے زخمی اہلکار کے علاج سے متعلق خبر کا نوٹس لے لیا
لاڑکانہ، نوڈیرو (بیورورپورٹ، نمائندہ دنیا) لاڑکانہ کے تھانہ ولید کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی پولیس اہلکار نعمت اللہ میمن کے علاج متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرتی خبر کا ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان نے نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔
رپوٹ طلب کرلی۔ ایس ایس پی لاڑکانہ محمد اظہر خان نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے اہل خانہ کی مرضی سے جوان کا ضیا الدین اسپتال میں علاج کرایا گیا تھا، جہاں حکومت اور محکمہ پولیس نے 25 سے 26 لاکھ علاج پر خرچ کیا، جوان اس علاج سے مطمئن نہیں تھا، اس لیے اسے آغا خان منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے ،تمام اخراجات حکومت اور محکمہ پولیس ادا کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments