جیکب آباد:بدامنی عروج پر پہنچ گئی، پولیس قابو پانے میں ناکام
جیکب آباد (نمائندہ دنیا) جیکب آباد اور گڑھی خیرو میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آباد تھانے کی حدود بچل واہ کے قریب مسلح افراد نے سیپکو ملازم غلام حیدر مہر کو روک کر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب گڑھی خیرو تھانے کی حدود میں سیرواہ کے قریب مسلح افراد مراد علی عمرانی کے بیٹے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ، جبکہ گڑھی خیرو کے حیدری محلے سے لیاقت منگی کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ مسلسل وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، جبکہ متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا اور چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments