پڈعیدن، محراب پور:2بچے ڈوبنے ،ایک کرنٹ لگنے سے جاں بحق
پڈعیدن، محراب پور (نمائندگان دنیا ) مہران ہائی وے سے متصل گاؤں محب شاہ میں گھر کے قریب کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچی عشرا بنت غلام مصطفی اور 5 سالہ صورت علی ولد بشارت علی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
اہل علاقہ اور ورثا نے غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر اسپتال منتقل کردیں ۔ لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ المناک واقعہ کے بعد پورا گاوں سوگوار ہو گیا۔ مورو تھانے کی حدود باندھی روڈ پرگلی میں کھیلتا ہوا بچہ ریحان سولنگی ولد شاہ نواز سولنگی بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ناقص پول اور بجلی تار کی شکایت سیپکو آفس جاکر کی گئی لیکن سیپکو انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ،جس سے ایک گھر کا چراغ گل ہوگیا۔ اہل محلہ نے سیپکو ایس ڈی او اور لائن سرنٹنڈنٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments