ملیر میں جماعت اسلامی کے تحت عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس
کراچی(این این آئی) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں قائم ظالمانہ وڈیرہ شاہی نظام نے کراچی سے کشمور تک سندھ کو تباہی اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
قیام پاکستان سے قبل کراچی میں آباد گوٹھ آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جو 18 سال سے برسراقتدار حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت غریب آباد ملیر میں منعقدہ سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے نبی کریم حضرت محمد مصطفیؐ کی سیرتِ طیبہ اور اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا دستورِ عمل بنانا ہوگا۔ رسول اکرم ؐ نے وقت کے ظالم سرداروں اور جابروں کا مقابلہ کرکے ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments