یومِ اقبال اور دیوالی محبت، رواداری کا پیغام ، حاجی جمیل ضیا

یومِ اقبال اور دیوالی محبت، رواداری کا پیغام ، حاجی جمیل ضیا

کراچی(این این آئی)ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیا نے یومِ اقبال اور دیوالی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دونوں مواقع ہمیں اتحاد، بھائی چارے ، رواداری اور انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں۔

یومِ اقبال ہمیں علامہ محمد اقبال کی فکر اور فلسفے سے روشنی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، جبکہ دیوالی خوشیوں، محبت اور امید کی روشنی پھیلانے کا تہوار ہے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے ایسے معاشرے کا خواب دیکھا تھا جہاں انسان کی عزت، خودداری اور باہمی احترام کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔ پاکستان کی حقیقی طاقت اس کی مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی میں پوشیدہ ہے ، جہاں ہر شہری کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے اور اپنے مذہبی تہوار خوشی سے منانے کا حق حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...