اقبال کا فلسفہ خودی بلند مقاصد کا درس دیتا ہے ، گیان چند ایسرانی
کراچی (این این آئی) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیان چند ایسرانی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبال کا فلسفہ خودی انسان کو خود شناسی اور اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کا درس دیتا ہے۔
قوموں کی ترقی بلند فکر اور مسلسل جدوجہد سے ممکن ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ خودی، خودداری اور عمل ان کے فلسفے کے بنیادی ستون ہیں۔ اقبال کا پیغام مایوسی کے بجائے امید، حوصلے اور عملی جدوجہد کی ترغیب دیتا ہے ۔گیانچند ایسرانی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے مفکرین کے نظریات کو محض یاد نہیں رکھتیں بلکہ انہیں اپنے کردار اور عملی زندگی کا حصہ بناتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments