گلستانِ جوہر کے رہائشیوں کو شہری دفاع کی عملی تربیت فراہم
کراچی(این این آئی) شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر ہارون رائل سٹی فیز ٹو، گلستانِ جوہر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں رہائشیوں کو حفاظتی اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔تقریب کی صدارت سول ڈیفنس گروپ لیڈر ضلع ایسٹ حکومت سندھ عبد الحمید اور والنٹیئر جنرل انسٹرکٹر حمزہ مبین نے کی۔ اس موقع پر آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا اور رہائشیوں کو آگ لگنے یا دیگر حادثات کی صورت میں فوری اور مؤثر ردِعمل اختیار کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments