ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال موخر
کراچی (آن لائن) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔۔۔
جس کے بعد پریس کانفرنس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، توانائی کے بحران، ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی اور مجوزہ ایل پی جی پالیسی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے ایسوسی ایشن کے تحفظات متعلقہ وزارت تک پہنچانے کی یقین دہانی پر ایسوسی ایشن نے 16 نومبر کو ہونے والی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔وفد کی قیادت مرزا اشتیاق بیگ نے کی، جبکہ وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments