مسروقہ موبائلز کی غیرقانونی پیچنگ کرنے والا گروہ گرفتار
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی چار تھانوں کی حدود میں کارروائیاں،مقدمات درجملزمان جدید سافٹ ویئر اور کمپیوٹرز سے فونز کی ڈیجیٹل شناخت تبدیل کرتے تھے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور آئی ایم ای آئی پیچنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 15 ملزمان گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے باڑا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان، تھانہ نیو کراچی پولیس نے جیو موبائل مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان، تھانہ تیموریہ پولیس نے سرینہ موبائل مارکیٹ میں 3 ملزمان اور تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔
برآمد شدہ موبائل فونز میں 37 آئی ایم ای آئی پیچ شدہ اور 9 چوری و چھینے گئے اینڈرائیڈ موبائل فونز بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان مبینہ طور پر جدید سافٹ ویئر اور کمپیوٹرز کے ذریعے موبائل فونز کی ڈیجیٹل شناخت تبدیل کرنے میں ملوث تھے ، ملزمان نان پی ٹی اے اور اقساط کی عدم ادائیگی پر بلاک ہونے والے موبائل فونز کی بھی غیر قانونی پیچنگ کرتے تھے اور ڈیجیٹل ٹیمپرنگ کے ذریعے چوری اور چھینے گئے فونز کی اصل شناخت چھپا کر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے تھے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، برآمد شدہ موبائل فونز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے ذریعے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور تصدیق و قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فونز ان کے حوالے کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments