علامہ اقبال کی تعلیمات آج بھی مشعلِ راہ ہیں،ڈاکٹر شام سندر آڈوانی
کراچی(اے پی پی)وزیر اعلی سندھ کے خصوصی معاون برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال برصغیر کی تاریخ کی ایک عظیم علمی و ادبی شخصیت تھے۔۔۔
جنہوں نے اپنی فکر، فلسفے اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، خودداری، اتحاد اور آزادی کا شعور بیدار کیا۔ یومِ اقبال کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تصورِ پاکستان ایک ایسے معاشرے کی بنیاد تھا جہاں تمام شہریوں کو مذہب، رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر برابر کے حقوق حاصل ہوں،ان کی شاعری نوجوان نسل کو محنت، علم، خود اعتمادی اور بلند حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقبال نے ایک مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ قوم کی تشکیل کے لیے فکری بیداری اور عملی جدوجہد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں جمہوریت، انصاف، مذہبی رواداری، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments