سابق ایس ایچ او کے قتل کیس میں اہم پیشرفت
مبینہ حملہ آور نے انتہائی قریب آ کر جاوید ابڑو پر آٹھ گولیاں چلائیںشہید انسپکٹر کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ادا ،آئی جی ودیگر کی شرکت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔تحقیقاتی ٹیم نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لیں۔ فوٹیجز میں مبینہ حملہ آوروں کو دیکھا جا سکتا ہے ، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ حملہ آور نے انتہائی قریب آ کر جاوید ابڑو پر آٹھ گولیاں چلائیں، سات گولیاں سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کو لگیں، وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔جاوید ابڑو کو چند ماہ قبل دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کے بھائی محمد خان کو بھی کچھ عرصہ قبل جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔علاوہ ازیں شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کر دی گئی۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور پولیس افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے عزیز و اقارب، ورثاء اور اہل علاقہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ایس ایس پی ملیر نے شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کی سروس اور جرائم کے خلاف نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شہید انسپکٹر کے ورثاء سے تعزیت، دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments