مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی روایات کو مضبوط بنانا ہمارا عزم ،گورنر

 مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی روایات کو مضبوط بنانا ہمارا عزم ،گورنر

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی روایات کو مضبوط بنانا ہمارا عزم ہے۔

پیر کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی قائداعظم کے پاکستان کی پہچان ہے ، پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا وطن ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق فراہم کرتا ہے ،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے ۔ تمام اقلیتیں پاکستان کی برابر کے شہری ہیں، ان کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔اس موقع پر وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کا ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منانا آئین پاکستان کے تحت اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کی عکاسی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...