کرا چی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا افتتاح
مسافروں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم ہوں گی، نہال ہاشمی اقبال کے یومِ پیدائش کی تقریب، گورنر نے کیک کاٹا،خراجِ عقیدت پیش
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پیر کی صبح پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والی کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا افتتاح کیا ۔افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ عوام کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں، عوام ایکسپریس کا آغاز کراچی سے پشاور تک مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ایکسپریس کی نئی اَپ گریڈڈ ریک کو جدید سفری سہولیات سے آراستہ کیا گیا، مسافروں کیلئے نئی ڈائننگ کار بھی متعارف کروائی گئی جس سے مسافروں کو دورانِ سفر کھانے پینے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، اس ٹرین سے مسافروں کو آرام دہ، محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ریلوے کے شعبے میں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے ، ریلوے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا اور علامہ اقبال کی قومی و ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گورنر نے کہا کہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودداری اور خود اعتمادی کا شعور بیدار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments