چائنہ انڈسٹریل زون منصوبے پرکام تیز کرنے کی ہدایت
تمام ترقیاتی سرگرمیوں کو مقررہ اہداف کے مطابق آگے بڑھایا جائے ڈی جی کے ڈی اے کا منصوبے کا دورہ،جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی زین العابدین انصاری نے گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن شپ میں واقع چائنہ انڈسٹریل زون کا دورہ کر کے منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کو منصوبے کے مختلف مراحل، جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے موقع پر موجود افسران اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام ترقیاتی سرگرمیوں کو مقررہ اہداف کے مطابق آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چائنہ انڈسٹریل زون محض ایک صنعتی منصوبہ نہیں بلکہ شہر کے معاشی و صنعتی مستقبل سے جڑا ایک اہم اقدام ہے ۔ ایسے منصوبے کسی بھی شہر کی ترقی، معاشی استحکام اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی زون کے فعال ہونے سے نہ صرف مقامی سطح پر کاروبار اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں کے لیے بھی نئے کاروباری امکانات پیدا ہوں گے ۔ اس کے نتیجے میں علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی راہ ہموار ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments