محرابپور:مری برادری میں500روپے کاتنازع، ایک شخص قتل

محرابپور:مری برادری میں500روپے کاتنازع، ایک شخص قتل

سیٹھارجہ کے علاقے میں زہریلی چائے پینے سے نوجوان لڑکی جاں بحق، 3بیہوشقتل کوخودکشی کارنگ دینے کی کوشش ناکام، پوسٹمارٹم رپورٹ پرقتل مقدمہ درج

محراب پور (نمائندہ دنیا)گاؤں کنڈو مری میں مری برادری کے دو گروپوں میں 500 روپے لین دین پر مبینہ جھگڑے میں ممتاز مری ولد موسیٰ مری قتل ہوگیا، ڈولن مری کے مطابق حاکم مری اور اربیلو مری نے 500 روپے کے تنازع پربھائی کوگلا گھونٹ کر قتل کیا ہے ، پولیس کے مطابق فریقین میں لین دین کا تنازع تھا،لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب سیٹھارجہ تھانے کی حدود میں نیاز کنبھر کے گھر چائے پینے کے بعد انکی اہلیہ اور تین بیٹیاں بے ہوش ہوگئیں جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں سے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق 16 سالہ صائمہ کنبھر دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، تین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق چائے میں کسی زہریلی چیز کے گرنے سے خواتین بے ہوش ہوئیں، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ دریں اثنا قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ہوگئی، پولیس نے تفتیشی ٹیم اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق چند روز قبل گاؤں مٹو ٹوٹرو میں دوشیزہ شائل ٹوٹرو کی پراسرار موت کے پوسٹ مارٹم اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو کی قائم تفتیشی ٹیم کی مرتب کردہ رپورٹ میں گولی سے دوشیزہ کی موت کی تصدیق کے بعد مقتولہ کے بھائی دادن ٹوٹرو کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق شائل ٹوٹرو کو کاری الزام پر قتل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...