حادثات میں دو افراد جاں بحق

حادثات میں دو افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ اے ایریا تھانے کی حدود میں میڈیسن کمپنی کے قریب حادثے میں حیدر خان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کے بیٹے کے دعوے کے مطابق اس کے والد والس رائس مل میں چوکیدار تھے اور ٹرک کی ٹکر سے ٹوٹنے والا دروازہ ان پر گر گیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔دوسرا واقعہ پورٹ قاسم کے علاقے رزاق آباد میں پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش شاہ لطیف تھانے کی پولیس نے اسپتال منتقل کی، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...