چیف سیکریٹری ، ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

 چیف سیکریٹری ، ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود بینائی سے محروم بہن بھائی کو کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مستقل ملازمت نہ دینے پر چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی کے ڈی اے اور دیگر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

 درخواستگزار مجتبیٰ اور صائمہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے ۔  وکیل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 9 اکتوبر 2026 کو ڈی جی کے ڈی اے کو تین ہفتوں میں معذور کوٹہ نافذ کرنے اور دستیاب اسامیوں پر شفاف طریقے سے عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے معذور کوٹہ کے تحت دونوں بہن بھائی کو مستقل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات کے بعد جب انہوں نے کے ڈی اے ہیڈ آفس سے رجوع کیا تو ان کی تذلیل کرکے واپس بھیج دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...