گلشنِ حدید گونمنٹ بوائز کالج کی پپری منتقلی کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید گونمنٹ بوائز کالج کی پپری منتقلی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ جماعت اسلامی کے کونسلرز صغیر اختر اور کاشف بھٹی نے کالج کی منتقلی کے خلاف درخواست دائر کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سیکریٹری کالج ایجوکیشن، ڈی جی کالجز، ریجنل ڈائریکٹر کالجز، ضلعی ایجوکیشن افسر ملیر اور دونوں کالجز کے پرنسپلز کو بھی نوٹس جاری کردیے ۔ عدالت نے تمام متعلقہ حکام کو 12 جنوری 2027 کو پیش ہوکر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ حکام ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments