20ہزار کلواسمگل شدہ چھالیہ برآمد ،دو ٹریلرز اور چار کنٹینرز ضبط

20ہزار کلواسمگل شدہ چھالیہ برآمد ،دو ٹریلرز اور چار کنٹینرز  ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ نے آر سی ڈی ہائی وے نیو یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 20ہزار کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔۔

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی میں 30ہزار کلو گرام مشتبہ خام مال بھی برآمد ہوا۔ دو ٹرالرز اور چار کنٹینرز ضبط کرلیے گئے ۔کسٹمز حکام کے مطابق جانوروں کی خوراک کے تھیلوں کی آڑ میں چھالیہ چھپائی گئی تھی۔ برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت 5کروڑ روپے ہے، جبکہ ٹرالرز اور کنٹینرز کی مالیت 2کروڑ 40لاکھ روپے ہے ۔ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 7کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...