نارنگ:لیسکوٹیمیں متحرک،64بجلی چورپکڑے گئے
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)ایس ڈی او سب ڈویژن نارنگ ساؤتھ عمران مبشر اور نارتھ سلمان مجید نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40لاکھ سے زائدکے جرمانے کرکے 64 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیل کے مطابق ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن نارنگ ساؤتھ اور نارتھ عمران مبشر اور سلمان مجید نے لیسکو ملازمین کے ہمراہ آہدیاں کرتو ڈاہلہ واہگہ دیگر دیہات اور نارنگ شہر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 64بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، 40 لاکھ سے زائدکے جرمانے کرکے مقدمات درج کروادیئے گے ، ایس ڈی او عمران مبشر اور سلمان مجید نے سٹی پریس کلب میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بجلی چور ملک وقوم کے مجرم ہیں جو بجلی چوری کرے گا قانون حرکت میں آئے گا، بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، قومی خزانے کے نقصان پہنچانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہے ، شہری بجلی چوری کی اطلاع بلاجھجک دیں ان کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔