وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، مسافروں پر تشدد
قصور،تلونڈی،،کالاشاہ کاکو(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)وارداتوں میں نقدی، موبائل فونز، زیورات ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گنڈا سنگھ والا کے علاقہ بیٹومیں ڈاکوؤں نے مشتاق سے 24 ہزار۔۔۔
دیپالپور روڈ پر پٹرول پمپ سے 3 موبائل، 25 ہزار، نول کے قریب سیلزمین بشارت سے ہزاروں روپے وموبائل ،تلونڈی میں علی سے 10ہزار وموبائل چھین لیا۔ دین گڑھ سے نوید کی ٹینری ،بازید پورسے آصف کی اراضی سامان ،مکہ ٹائون کھڈیاں میں گھر سے 5تولہ زیور،2 لاکھ ،بستی لال شاہ سے یٰسین ،گھنیکے سے شکیل اورنیواں تھہ سے جہانزیب کی موٹرسائیکلز چوری کرلی گئیں۔ جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب رکشہ ڈرائیور اور ساتھیوں نے مسافروں سے نقدی ،موبائل چھین لیے، تشدد کا نشانہ بھی بنایااور حافظ احمد کو رکشہ سے پھینک کر دوسرے مسافر کو لے گئے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں عذیر سے موبائل چھین لیا ،جمیل مدھیال کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔