سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید،فراہمی کامطالبہ

 سرکاری ہسپتالوں میں ادویات  ناپید،فراہمی کامطالبہ

الہ آباد(نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور کارڈیک سنٹر چونیاں و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان، مریض پریشان ،ہسپتالوں میں شوگر کی انسولین سمیت 30 بنیادی ادویات ناپید ہوگئیں۔

شہریوں نے میڈیا کو بتایا کئی کلومیٹر سفر کرکے ہسپتال آنے پر ادویات کا نسخہ تھما دیاجاتاہے ۔ وزیراعلیٰ اورمحکمہ ہیلتھ حکام نوٹس لیکر ادویات دستیابی یقینی بنائیں ۔معاملے پر ٹی ایچ کیوہسپتال کے فوکل پرسن کاکہناتھا کہ مرکزی خریداری میں تاخیر سے ادویات کی فقدان پیدا ہوا تاہم جلد فراہمی یقینی بنا دی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں