درجنوں عارضی سٹرکچر اور تجاوزات مسمار

درجنوں عارضی سٹرکچر اور تجاوزات مسمار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز آپریشن کے دوران پی آئی اے روڈ سے درجنوں عارضی سٹرکچر اور تجاوزات مسمار کر دیں۔

سڑک کنارے اور خالی پلاٹوں پر بنے ڈھابے، عارضی و پختہ سٹرکچر بھی مسمارکر دیئے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن سکیم میں سی ون، سی ٹو اور دیگر بلاکس میں بھی آپریشن کیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون یاور ورک اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ کیپٹن احمد فراز نے کی۔ آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ،اور پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں