شیرمیانداد قوال کے گھرسے چوری کرنیوالی ملزمہ پکڑی گئی

شیرمیانداد قوال کے گھرسے  چوری کرنیوالی ملزمہ پکڑی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس کی بروقت کارروائی قوال شیر میاں داد خاں کے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ گرفتار کرلی۔

ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں رہائش پذیر قوال شیر میاں داد فیملی شادی کے فنکشن کے لیے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی، ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھریلو ملازمہ زرینہ بی بی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملازمہ کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر اس کے گھر کے صحن میں زمین میں دبائے ہوئے چوری شدہ تقریبا 6ً تولہ زیورات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں