غیر قانونی کمرشل پلازوں کی تعمیر ، اینٹی کرپشن کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنیکی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)قائدِ اعظم انٹرچینج کے قریب تین غیر قانونی کمرشل پلازوں کی تعمیر کی اجازت کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ میں ڈپٹی ایم او آر عتیق عاشق اور انفورسمنٹ آفیسر سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت۔۔۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے شہری محمد سلیم کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ ڈپٹی ایم او آر کی سازباز سے تین غیر قانونی کمرشل پلازوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔